حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام والمسلمین سید صدرالدین قبانچی امام جمعہ نجف اشرف نے حسینیہ فاطمیہ کبری میں ادا کی جانے والی نماز جمعہ کے خطبوں میں کہا کہ نئے وزیراعظم کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے اس باوجود وہ انتخابات کرانے میں اور نئی کابینہ کی تشکیل میں بہت جلد اقدامات اٹھائے کیونکہ عوام نئی حکومت چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی کامیابی سے امید ظاہر کی جا سکتی ہے وہ جلد از جلد انتخابات کرائیں گے اور مختلف سیاسی جماعتوں سے بھی گزارش کی جاتی ہے کہ وہ وزیراعظم کی حمایت کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جزیرہ الخضر کے علاقے میں داعش کے حملے کی مذمت کرتے ہیں اور ان سے مقابلہ کرنے والی فوجیوں اور حشد شعبی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ہوشیاری اور بیداری کے ساتھ آگے بڑھنے کی توقع کرتے ہیں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ دشمن کو ملکی بحران سے غلط فائدہ اٹھانے نہیں دیا جائے۔
انہوں نے شہداء کے لواحقین سے اپنی ملاقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے موسسہ الشہداء کی شہداء کے لواحقین کی نسبت میں سرانجام پانے والی خدمات کو سراہا
انہوں نے انقلاب اسلامی کی سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے انقلاب اسلامی ایران کو عوامی اور بین الاقوامی انقلاب قرار دیا
دنیا نے انقلاب اسلامی کے ابتدائی مراحل میں یہ گمان کیا تھا کہ یہ انقلاب بہت جلد ختم ہونے والا ہے لیکن 40سال کا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی سورج کی طرح اپنی روشنی پھیلا رہا ہے
حجت الاسلام قپانچی
یہ انقلاب بین الاقوامی انقلاب ہے صرف داخلی انقلاب نہیں ہے
یہ انقلاب انقلاب اسلامی ہے کسی خاص قوم سے مخصوص نہیں ہے یہ ایک مستقل انقلاب ہے یہ عوامی انقلاب ہے کسی پارٹی سے مربوط نہیں ہے یہ انقلاب مظہر صفات اہلبیت ہے اور قوم پرستی سے کوئی تعلق نہیں ہے